آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرونک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن ( ایپنک) نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے ایپنک کے مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر اور جنرل سیکرٹری صمد مینگل سمیت تمام ایگیزکٹیو بادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدہ کا سایہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہوتا ہے والدہ کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی مگر اللہ کا حکم کوئی ٹال نہیں سکتا اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا