نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی نے کہا کہ والدین، پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا