پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل محنت کو سراہا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور سماجی خدمت کے کام کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط