دبئی: متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کیلئے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی مہم شروع کردی۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی عوام سے فلسطینیوں کیلئے سے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد سے خوراک پیکنگ ایکسپو سٹی میں جاری ہے۔
امدادی جہاز کے لیے رضاکار 7 دسمبر کو جمع ہوں گے جس دوران غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد تیار کی جائے گی۔
دوسری جانب شیخ محمد ہیومینیٹیرین شپ غزہ جائےگی ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 2 سال میں8700 ٹرک بھیجے ہیں، اس دوران غزہ کیلئے 16 لاکھ امدادی پیکجز اور اماراتی مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے روانہ ہوئے۔
غزہ کی خواتین اور بچوں کےلیے خصوصی امدادی بھی پیکجز بھیجے گئے، غزہ کےلیے 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک فراہم کی گئیں جب کہ امداد میں پانی اور انفرا اسٹرکچر سپورٹ بھی شامل ہے۔

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا