ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے اموات کی تعداد 55 ہوگئی۔
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے تباہی مچادی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خبرایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 55 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جن میں سے 51 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ 4 نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑا۔
اس حوالے سے ہانگ کانگ فائرسروس حکام کا بتانا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے 8 میں سے4 بلاکس میں لگی آگ پر قابو پایا جاچکاہے جب کہ دیگر بلاکس میں آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں تاہم ایک رہائشی بلاک آگ سے متاثر نہیں ہوا۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا