بلوچستان کے اہم محکمے میں دو ارب کے قریب مالی بے ضابطگی کا انکشاف

کوئٹہ2): محکمہ ریونیو بلوچستان میں ایک ارب 80 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ ریونیو بلوچستان کے لیے مالی سال 23-2022 کے لیے 4 ارب 71 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم جب آڈٹ ہوا تو اس میں سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کے اخراجات میں بے ضابطگی پائی گئی۔

خطیر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف محکمے کے مالی سال 23-2022 کے آڈٹ کے دوران ہوا ہے، جس کے مطابق مختلف فرموں اور کمپنیوں کو سرکاری خزانے سے 5 کروڑ 87 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے کو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

About The Author