اسلام آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گ گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط