:دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ کو طیارے سے نکلنےکا موقع نہیں ملا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ٹیموں نے اس واقعے پر تیزی سے ردعمل ظاہر کیا اور فی الحال جائے وقوعہ پر صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔
ایکس پر دبئی فائر فائٹنگ اینڈ ایمرجنسی اور عرب نیوز کے مطابق حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی آئی۔
دریں اثناءترجمان بھارتی فضائیہ نے ایکس پر اس حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے پہلے تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی طیارے کو ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے، حادثے میں ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا