وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ڈی8 ممالک ایک ایسا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں اسلاموفوبیا سے متعلق جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے ۔اے پی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومتِ پاکستان نے خود جاری کی مگر میڈیا کے بعض حلقے اس کے صرف ایک حصے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری شور مچا رہے ہیں، مکمل رپورٹ کا جائزہ مختلف صورتحال پیش کرتا ہے، ایف بی آر میں اب نہ سفارش چل سکتی ہے اور نہ کوئی مافیا سرگرم ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا مجرم کو پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا، ملاقات پر جیل مینول کے تحت عمل ہو رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا ڈیجیٹل میڈیا ذرائع ابلاغ کا تیز ترین فورم بن چکا ہے، حکومت بروقت اور موثر ابلاغ کے لئے قومی نشریاتی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، جنریشن زی کو میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔آذربائیجانی صدر کے معاون حکمت حاجیوف نے کہا ہمارے درمیان بہترین تعاون جاری ہے، پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو اعلیٰ چاول برآمد کیا جا رہا ہے جس کی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا