*نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباوطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ*نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباوطالبات پر مشتمل وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر طلباوطالبات کے وفد کا سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خیرمقدم کیا۔وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئین کی تشکیل، اور قانون سازی کے عمل کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباوطالبات کے وفد نے گلی دستورِ کا دورہ بھی کیا۔طلباوطالبات نے بعد ازاں سینیٹ ہال کا دورہ کیا، جہاں انہیں پارلیمنٹ کے نظامِ کار، سینیٹ کے کردار، قانون سازی کے طریقہ کار، اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار کے حوالے سے جامع بریفنگ فراہم کی گئی۔ طلبا و طالبات نے پارلیمانی کارروائی اور جمہوری عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طلباوطالبات کے وفد نے اس دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کے انتظامات کو سراہا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا