گورنمنٹ گریجویٹ کالج دریا خان کے باصلاحیت طالب علم نے ایک بار پھر اپنی محنت اور صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا

ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سپورٹس مقابلہ جات میں پنجاب لیول پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج دریا خان ضلع بھکر کی پہلی پوزیشن۔ الحمدللہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج دریا خان کے باصلاحیت طالب علم نے ایک بار پھر اپنی محنت اور صلاحیتوں کا لوہا منوا دیامحمد اویس (سال دوم) نے ڈسکس تھرو میں صوباٸ لیول پہ پہلی پوزیشن حاصل کر کے کالج کا وقار بلند کیا۔ محمداویس کا تعلق چک نمبر15ٹی ڈی اے سے ہے اس پہلے گزشتہ سال پنجاب لیول پہ فرسٹ آنے والے محمدطاہر خان کاتعلق بھی چک نمبر15سے ہےیہ کامیابیاں نہ صرف طلبہ کی لگن اور محنت کا ثبوت ہیں بلکہ اساتذہ کی رہنمائی اور کالج انتظامیہ کی بھرپور سرپرستی کا نتیجہ بھی ہیں۔

About The Author