اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باھو)لوکل ایپنک کراچی کے انتخابات مکمل ہوگئے خالد محمود چیئرمین اور جنرل سیکرٹری محمد علی سمیت تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایپنک لوکل کراچی کے انتخابات صوبائی دفتر ایپنک واقع دفتر 505 لینڈ مارک پلازہ أئی آئی چندریگر روڈ کراچی میں صوبائی چئیرمین ایپنک و چیئرمین الیکشن کمیٹی ایم بی عباسی کے علاوہ اراکین الیکشن کمیٹی وجنرل سیکرٹری صوبہ سندھ ایپنک انوار علوی سید، ایڈووکیٹ محمد اکرام۔ لیبر لیڈر سیدذوالفقار شاہ ۔ اور ملک اشفاق کی علالت کے باعث لیبر لیڈر عباس احمد نے رکن کی حیثیت سے الیکشن کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ الیکشن میں 22اراکین کا بلا مقابلہ الیکشن عمل میں آیا۔ اس پینل کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے کامیاب امیدواروں کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیٹی ایم بی عباسی نے مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر کی منظوری سے موقع پر کر دیا جس کی حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر منظوری دی ۔ نو منتخب عہدیداران میں چیئرمین لوکل کراچی ڈویژن خالد محمود، سینیئروائس چیئرمین محمد فہیم، وائس چیئرمین رحمان ملک، وائس چیئرمین( خاتون )ماریہ حلیمہ، جنرل سیکرٹری محمد علی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حیات اللہ ،اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری یشفین ارشاد ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نظام الدين ،فنانس سیکرٹری عمران شہزاد، ڈپٹی فنانس سیکرٹری شیخ عمران، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان میئو شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں فاروق راجپوت، کاشف نعیم، ہاشم سدہیان، شبیر سنجرانی، محمد عمران خان غوری، سید علی زین العابدین شاہ، راجہ شیراز جنجوعہ ،ملک کلیم اللہ خان، سید ساجد حسین شاہ ہمدانی، یوسف بادشاہ چشتی قادری شامل ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ایم بی عباسی نے کہا کہ ایپنک کراچی کے انتخابات کی کامیاب اور شفاف تکمیل کے موقع پر میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ الیکشن نہ صرف ایک تنظیمی عمل تھا بلکہ میڈیا ورکرز کی یکجہتی، اعتماد اور جمہوری روایت کا ایک خوبصورت اظہار بھی ہے۔میں سب سے پہلے مرکزی چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر اور سیکرٹری جنرل صمد مینگل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر لمحہ ہمیں گائڈ کیا اور تمام امیدواروں، پولنگ اسٹاف، اور خاص طور پر ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نظم و ضبط، احترام اور باہمی تعاون کی مثال قائم کی۔ آپ سب کی شرکت نے ثابت کیا کہ ایپنک کراچی ایک مضبوط، باشعور اور ذمہ دار تنظیم ہے جو اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدگی سے سرگرمِ عمل ہے۔ہماری پوری الیکشن کمیٹی نے مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق یہ انتخابی عمل سرانجام دیا۔ اس دوران ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر رکن کو ووٹ ڈالنے کا پورا موقع ملے اور کوئی بھی شکایت یا تحفظ باقی نہ رہے۔نومنتخب عہدیداران کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اپنے منصب کو ذمہ داری، دیانت داری اور خدمت کے جذبے سے نبھائیں گے اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے نئے جوش اور بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔آخر میں، میں ایک بار پھر ایپنک کراچی کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس جمہوری عمل کو کامیاب بنایا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد، نظم اور خدمت کے راستے پر قائم رکھے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا