اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیاجے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے۔مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم قوم و جمہوریت کے مفاد میں نہیں لہٰذا 27ویں ترمیم، اس کے اندر کوئی ترمیم، یا کوئی دیگر حکومتی ترمیم سب کی مخالفت کی جائے گی

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا