اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باھو) آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرونک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک) کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں وزارتِ اطلاعات کے سابق اعلیٰ افسر راؤ تحسین علی خان نے ایک پُروقار ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایپنک کے مرکزی و صوبائی عہدیداران، سینئر صحافیوں اور میڈیا اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ تحسین علی خان نے ایپنک کی میڈیا ایمپلائز کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایپنک نے چئیرمین صدیق انظر کی زیر قیادت مختصر مدت میں اپنی تنظیمی فعالیت اور موثر نمائندگی کے ذریعے میڈیا ورکرز کا اعتماد حاصل کیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا ایمپلائز کے لیے انتہائی چیلنجز سے بھرپور ہے — معاشی دباؤ، ادارتی آزادی، اور روزگار کے تحفظ جیسے مسائل میں یونینز کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ راؤ تحسین علی خان نے زور دیا کہ ایپنک جیسے اداروں کو حالات کے تقاضوں کے مطابق بروقت منصوبہ بندی اور اجتماعی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ میڈیا سے وابستہ افراد کے مفادات کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور میڈیا اداروں کے درمیان بہتر روابط، پالیسیوں میں شفافیت، اور ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے ایپنک کو اپنا پل کا کردار مزید مضبوط بنانا ہوگا۔مرکزی چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر اور دیگر رہنماؤں نے اس موقع پر راؤ تحسین علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی میڈیا ایمپلائز کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایپنک ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا