دو کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد : کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سےدو کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے مشرقی سیکٹر، کیٹی بندر میں واقع حاجمورو کریک کے قریب سمندری راستے سے ایرانی ساخت کا ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کی دو لانچوں کو روکا اور اُن کو تقریباْ اکتیس ہزار چھے سو دس لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل لانچوں سمت قبضہ میں لے لیا گیا-

قبضہ میں لیے گئے ایندھن کی مالیت کا تخمینہ تقریبا دو کروڑبیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، قابل ذکر بات ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں مشرقی سیکٹر، کیٹی بندر میں اسمگلنگ کے خلاف یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کسٹم کے انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی بڑھتی ہوئی مُستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔

ایف بی آر قومی اقتصادی مفادات کے تحفظ، ہرطرح کی اسمگلنگ کے تدارک اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے پُرعزم ہے

About The Author