لاہور (4 نومبر 2025): وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عطا تارڑ نے بیان قلمبند کروا دیا۔
عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عطا تارڑ نے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے روبرو بیان قلمبند کروایا۔
عطا تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ مدعی شہباز شریف عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات پوری دنیا جانتی ہے، وہ 1988 میں بطور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 3 بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف ایک اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان ہیں جبکہ عمران خان کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں، 2017 میں بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی پروگرام میں مدعی پر جھوٹے الزامات لگائے گئے کہ پانامہ لیکس پر انہیں 10 ارب کی پیشکش ہوئی۔
’شہباز شریف کی ساکھ متاثر ہوئی عمران خان نے الزامات متعدد بار دہرائے۔ بانی پی ٹی آئی نے میڈیا اور عوامی جلسوں میں بھی یہ الزام دہرایا۔ ان الزامات نے اچھی شہرت رکھنے والے شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ان الزامات سے مدعی کو ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی، اگلی پیشی پر مزید کچھ دستاویزات جمع کروانے کی اجازت چاہوں گا۔‘
عدالت نے ریماکس دیے کہ ان کی مرکزی شہادت کو کلوزکر دیں جو دیگر گواہ پیش کریں گے ان کی دستاویز پیش کر دیں۔ سیشن عدالت نے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا