اسلام آباد: (ملک ذیشان علی اعوان )گزشتہ رات اسلام آباد میں ایک شاندار فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جسے ڈی جے تھری پروڈکشن کے عاطف وسیم نے آرگنائز کیا۔ شو میں ملک بھر سے نامور ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور فیشن فوٹوگرافرز نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز رنگارنگ لائٹس اور میوزک کے ساتھ ہوا، جب کہ ماڈلز نے معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ جدید، کلاسیکل اور فیوژن اسٹائل ملبوسات میں ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ حاضرین نے ہر کلیکشن پر پرجوش انداز میں داد دی اور پروگرام کے انتظامات کو سراہا۔عاطف وسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس فیشن شو کا مقصد پاکستانی فیشن انڈسٹری میں موجود نئے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے شوز کے ذریعے فیشن، تخلیقی صلاحیت اور جدید رجحانات کو فروغ دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جبکہ موسیقی اور تفریحی سیگمنٹ نے تقریب کو یادگار بنا دیا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا