اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باھو)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ملک گیر تنظیم ایپنک کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے کوآرڈینیٹر ریحان گیلانی کے ذریعے ایپنک کے چیئرمین محمد صدیق انظر کو مبارکبادی پھول بھی پیش کیے۔ فون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میڈیا پاکستان کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت میڈیا سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان مضبوط تعلق ہی ملکی ترقی، شفافیت اور عوامی آگاہی کی ضمانت ہے۔ ایپنک کے چیئرمین محمد صدیق انظر نے وفاقی وزیر کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میڈیا ورکرز کے حقوق اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط