ایپنک کے وفد کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر سے ملاقات، میڈیا کے مسائل اور حل پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باھو) — آل پاکستان نیو پیپرز اینڈ الیکٹرونک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن ( ایپنک) (APNEC) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO) مبشر حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں میڈیا کے موجودہ مسائل، تکنیکی چیلنجز، اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفد نے میڈیا کے اداروں کو درپیش تکنیکی رکاوٹوں، ڈیجیٹل میڈیا کی تیزی سے بدلتی ضروریات، اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان بہتر تعاون کے امکانات کے علاوہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے جرنلسٹس و میڈیا ورکرز پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد کی قیادت نومنتخب چئیرمیں محمد صدیق انظر کر رہے تھے پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایپنک کی نو منتخب قیادت کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایپنک پاکستان بھر کے صحافیوں و میڈیا ورکرز کی نمائیندہ تنظیم ہے جو قومی یکجہتی،صحافتی آزادی، زمہ دارانہ میڈیا کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف، موثر اور جدید میڈیا نظام کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا ہاوسز کے گزشتہ ایک سال میں تقریبا 9ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئی ہیں تاکہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں بروقت ادا کی جاسکے اور عام میڈیا ورکر خوشحال ہو انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت کی کوشش ہے کہ میڈیا ورکر کو بروقت اور بہتر تنخواہوں کی ادائیگیاں ہوں اس سلسلے میں میڈیا تنظیموں کو بھی اتفاق اتحاد سے ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے آگے آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے معاملے پر کچھ مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کا حل ایپنک کے ساتھ ملکر نکالیں گے ایپنک کے نمائندوں نے پی آئی او مبشر حسن کی میڈیا ورکرز کے حوالے سے پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ میڈیا ایمپلائز اور حکومت کے درمیان جو اعتماد کا رشتہ مبشر حسن نے قائم کیا ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے وفد نے میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے بہترین کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا وفد نے پاکستان میں میڈیا کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل سکیورٹی، ڈیٹا مینجمنٹ، اور آن لائن مواد کی مؤثر نگرانی کے نظام کو بہتر بنا کر میڈیا کے استحکام کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت میڈیا تنظیموں کے ساتھ ملکر میڈیا اداروں میں کم سے کم تنخواہوں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں پر ایک منظم مہم چلائے اور مختلف اداروں سے میڈیا ملازمین کو جبری برخاسگیوں کو بھی سنجیدگی کے ساتھ روکے جبکہ 9واں ویج بورڈ فوری تشکیل دیا جائے۔ ہیلتھ انشورنس کے لئے ملک بھر سے جن 20ہزار میڈیا ورکرز و جرنلسٹس نے رجسٹرہشن کرائی ہے انہیں فوری اسٹیٹ لائف کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے باہمی تعاون جاری رکھنے، مشترکہ ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا تاکہ میڈیا کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔


About The Author