وزارت تعلیم اور تعلیمی اداروں کے مابین رابطہ پل کا کردار ادا کرتے رہے
بانی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک 22اکتوبر کی شب دارالبقاء منتقل ہوئے
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز’ چیئرمین کیریئر سکول اینڈ گرلز کالج چوہدری عبیداللہ نے کہا کہ ماہر تعلیم سربراہ پی ایس این ڈاکٹر محمد افضل بابر کی رحلت تعلیمی و تدریسی حلقوں کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔جڑواں شہروں میں انکی یادوں کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ درویش صفت ڈاکٹر افضل بابر کی تمام زندگی یوتھ سرپرستی، نونہالوں سے محبت اور فروغ علم میں گزری۔وہ ہمدرداسمبلی کے تمام سیشن باقائدگی اٹینڈ کرنے والوں میں شامل تھے، مرحوم کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہومز، انجمن فیض السلام ‘ سکاؤٹس تحریک اور شہید حکیم سعید کی ہمدرد فاؤنڈیشن قومی تعمیر ترقی میں اپنے حصہ کا کردار دل جمعی سے ادا کررہی ہے۔ صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر افضل بابر نے وزارت تعلیم محکمہ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے مابین باہمی رابطے کا ایسا میکینزم واضع کیا جس پر فخروانبساط کے کئے مینار تعمیر کئے جاسکتے ہیں پی ایس این کے پلیٹ فارم سے کی گئی خدمات اہل شہر کے لیے ناقابل فراموش ہیں ان شا ء اللہ انکا شروع کردہ تعلیمی وخدمت مشن جاری ہے گا۔یاد رہے بانی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک بدھ 22اکتوبر 2025 کی شب دارالبقاء منتقل اور اگلے روز آسودہ خاک ہوئے۔
کیپشن:
اسلام آباد : ڈاکٹر افضل بابر مرحوم اور چوہدری عبیداللّہ کی ایک یادگار تصویر

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط