اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کا “ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ، کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔
عدالت پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر چکی ہے۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے توسط سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دورانِ قید بدنیتی پر مبنی اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کی جا رہی ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے غیر قانونی اور انتشار پھیلانے والے ٹوئٹس کو ہٹایا جائے اور انہیں پھیلانے سے روکا جائے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط