اسلام آباد
( چوہدری محمد سلطان باہو )
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجزمیں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کوپرنٹ کیا جائےگا۔
محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ اب نئے پاسپورٹس میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔ پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جارہی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری سے نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹس کا کہناہے کہ فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا