صحافیوں و میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود و حقوق کے تحفظ کے لیے ایپنک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،گورنر کے پی کے

اسلام اباد( چوہدری محمد سلطان باہو ) گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایپنک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کامیابی کا زینہ ہے۔ایپنک گزشتہ کئی سال سے میڈیا ورکرز کے لئے میدان عمل میں ہے۔ ہر انے والا وقت میڈیا کی اہمیت کو مضبوط کر رہا ہے پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار کو دنیا سراہتی ہے۔ پاک فوج، میڈیا اور سیاسی قیادت نے مل کر پاکستان کے ایمج کو بلندیوں پر پہنچا دیا ہے بلاول بھٹو کی کامیاب سفارت کاری کی دنیا معترف ہو گئی ہے بھارت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ال پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن ایپنک کے دو افراد کو عمرہ پیکج دیتے ہوئے کیا عمرہ پیکجز دینے کا اعلان گورنر کے پی کے فیصل کریم کندی نے گزشتہ دو ماہ قبل یہاں سینکڑوں میڈیا ورکرز میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کے موقع پر کیا تھا ایپنک کی لوکل چیئرمین محمد صدیق انظر اور میڈیا ورکرز ارگنائزیشن کے صدر کلیم شمیم کو یہ پیکجز دئے گئے اس موقع پر ایپنک کے لوکل چیئرمین رانا رضوان ارشد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کندی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصل کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو صوبہ کے پی کے سمیت ملک بھر میں انتہائی قلیل عرصے میں مضبوط سے مضبوط تر کیا ہے انہوں نے عوام سے جب بھی کوئی وعدہ کیا اسے پورا کیا گورنر کے پی کے فیصل کریم کندی نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمیشہ میڈیا دوستی پالیسی رہی ہے موجودہ دور میں بلاول بھٹو نے بحیثیت پیپلز پارٹی سربراہ اس پالیسی کو مزید مضبوط کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں ایک عزت دار باوقار ملک کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے ان کی کاوشوں اور پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی فوج پر امت مسلمہ فخر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر بھی جلد آزاد ہوگا بلاول بھٹو نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا کے سامنے کشمیر کا مسئلہ پیش کیا اور آج پوری دنیا میں کشمیر کی آزادی کی بات ہو رہی ہے

About The Author