گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ واقعے کی وزیرِ اعلیٰ پر براہِ راست ذمے داری ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہونا چاہیے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، سانحۂ سوات پر صوبائی حکومت کی بے حسی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جانی نقصان پر صرف اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمۂ سیاحت سوات واقعے کا ذمے دار ہے جس کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے، دریائے سوات میں چارپائیاں بچھانے والا ہوٹل، انتظامیہ کا محکمۂ سیاحت ذمے دار ہے۔
گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں دریائے سوات میں انسان تڑپتے اور بہتے رہے، صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع دہشت گردوں کے حوالے کر دیے ہیں، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط