فنانس بل میں ترمیم کے تحت انکم ٹیکس کی شق ایک سو چودہ سی میں تبدیلی کردی گئی ہے گاڑی اور جائیداد خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
فنانس بل میں ترمیم کے تحت انکم ٹیکس کی شق ایک سو چودہ سی میں تبدیلی کے مطابق مخصوص حد سے زیادہ مالیت کی گاڑی، جائیداد اور اثاثے خریدنے کیلئے اہلیت کا سرٹیفکیٹ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر کوائف کا اندراج کرکے رٹیفیکیٹ لینا ضروری ہوگا۔
ترمیم کے بعد ستر لاکھ روپے تک کی گاڑی خریدنے کیلئے سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔ پانچ کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے اور دس کروڑ روپے تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں۔ ان سے زیادہ مالیت کی جائیداد یا گاڑی خریدنے کیلئے ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
یکم جولائی سے پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہو جائے گا۔
فنانس بل کے مطابق پانچ کروڑ روپے تک کی پراپرٹی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس تین فیصد سے بڑھا کر ساڑھے چار فیصد جبکہ پانچ کروڑ سے زائد اور دس کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر پانچ فیصد ہوگا۔
دس کروڑ سے زائد کی جائیداد کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر پانچ اعشاریہ پانچ فیصد ہوگا۔ نئے مالی سال کے فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی کر دی گئی۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط