اسلام آباد:
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جو ایٹمی انرجی کا ادارہ ہے وہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے، امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اسے مکمل تباہ کر دیا ہے.
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے جو ایکسپرٹس ہیں اور ایٹمی توانائی کا جو ہمارا ادارہ ہے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہاں تک یہ نقصان ہوا ہے، وہاں جو انفراسٹرکچر ہے جس میں اسٹیل ہے یا جو باقی سیٹری فیوجز ہیں وہ ضرور تباہ کر دیے ہیں لیکن ہمارا اٹامک نالج ہے وہ تباہ نہیں ہوا ہے، ہمارا ایٹمی نالج ہمارے سائنسدانوں کے سینے اور دماغ میں موجود ہے، بوشیر اور تہران میں ہمارے جو ری ایکٹر ہیں وہ کام کر رہے ہیں.
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ موقع سے فائدہ اٹھانے کا انحصار اس پر ہے کہ انڈیا کس موڈ میں ہے، انھوں نے جس طریقے سے کوشش کی وہ یہ سمجھتے تھے کہ وہ ہم پر حاوی ہو جائیں گے، پاکستان کو دبائیں گے لیکن اس کا نتیجہ انہوں نے دیکھ لیا، اب جو یہ ملاقات ہورہی ہے یہ ایک ڈیفرنٹ مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہو رہی ہے، حالیہ عرصے میں ہم نے ان کو ایک شکست دی ہے، راج ناتھ سنگھ نے وہاں سے صرف باتیں کی ہیں اور ہماری افواج نے اصل کام کر کے دکھایا ہے.
(ر) میجر جنرل زاہد محمود نے بظاہر تو اس وقت امکان نظر نہیں آتا لیکن ایک چیز یاد رکھیے گا کہ جو ٹریک ٹوز ہوتے ہیں یا بیک ڈور چینلز ہوتے ہیں وہ مسلسل کہیں نہ کہیں کام کر رہے ہوتے ہیں، جب پلوامہ کا بھی واقعہ ہوا تھا تو تھرو چین کافی چیزیں شیئر بھی ہوئی تھیں اور تھرو تھرڈ پارٹی اجیت ڈوول اور یہ لوگ پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کر رہے تھے، موجودہ ایسکلیشن کے دوران اجیت ڈوول نے کوشش کی پاکستان کی ملٹری قیادت تک پہنچنے کی تو بیک ڈور میں کچھ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط