ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 565 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 327 پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے سبب کاروبار میں منفی رجحان دیکھا جارہا تھا۔
بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے

More Stories
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ