امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا CNN اور نیویارک ٹائمز کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں نیوکلیئر سائٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز دونوں مل کر تاریخ کے کامیاب ترین فوجی حملے کو ناکام قرار دینے کی کوشش میں شامل ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں میڈیا اداروں کو عوام کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔
امریکی خبر رساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ بات ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں سامنے آئی ہے۔
انٹیلی جنس تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا