امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے فورا بعد حملے کیے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امریکی پائلٹس کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے ایران اسرائیل جنگ کے دورا بہت تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی نیوز چینلز پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکی نیوز چینلز نے ایرانی جوہری تنصیب کی تباہی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا