یونان کے وزیرِ اعظم کریوکس مٹسوٹاکیز نے کہا ہے گزشتہ ہفتے تارکین وطن اور انسانی اسمگلروں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے لیبیا کے قریب بحریہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے وزیرِ اعظم کریوکس مٹسوٹاکیز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے یونان کی حدود میں جزیرہ کریٹ اور گواڈوز میں ایک دن میں 731 تارکین وطن آئے یہ ایک غیر معمولی اضافہ تھا۔
یونان کے صدر کانسٹینشن ٹاسولاس سے ملاقات کے بعد یونانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک ہنگامی ملاقات تھی
یونانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ان معاملات سے طاقت سے نمٹا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق مصر، پاکستان، سوڈان، اریٹیریا سے ہے جو لیبیا کے راستے یہاں آتے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط