اسرائیلی فوج نے سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے ایک میزائل داغا گیا ہے، شمالی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔
فوج نے اسرائیلی عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنگ بندی آج صبح سے شروع ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج اب بھی الرٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ خطرات کو ختم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، عوامی حفاظتی پابندیوں میں ابھی تبدیلی نہیں کی گئی، خطرہ بدستور موجود ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے جنگ بندی پر عمل شروع کر دیا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط