پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے، انڈیکس نے 3 نفسیاتی حدیں کھو دیں
امریکا کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 894 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 128 پوائنٹس تک گرگیا۔
آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 45 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط