یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے معاملے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے معاہدوں کی شرائط پوری نہیں کرسکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں یورپی یونین کی انسانی حقوق سے جڑی لازمی شقوں کی خلاف ورزیاں ہیں اور یہ بات مختلف غیر جانبدار بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق کے بنیاد پر سامنے آئی۔
یہ خلاف ورزیاں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خالصتاً انسانی حقوق کی فراہمی پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کے معاملے میں سامنے آئی ہیں
یورپین یونین کے جانب سے اس معاملے میں خاص طور پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو امداد کی تقسیم کے دوران نشانہ بنایا۔
ایک سینئر سفارتکار کے مطابق ری ویو میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتے ہوئے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان ایسوسی ایشن اگریمنٹ کے آرٹیکل 2 مکمل پابندی نہیں کر رپا رہا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط