ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کا سیکٹرG-14/1 میں 26 BUP ایوارڈجاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ اپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا سیکٹرG-14/1 میں 26 BUP ایوارڈز جاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے چار سینیئر افسران پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی
اس کمیٹی کا مقصد بی یو پی ایوارڈزکی جانچ پڑتال کرنا تھا۔تاکہ کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی تضاد یا غلطی کی نشاندہی کی جا سکے یہ کمیٹی درج ذیل افسران پر مشتمل ہے
٭جناب فیض عمر سیال، ڈائریکٹر ایڈمن
٭جناب عاصم عامر، ڈائریکٹر ائی ٹی
٭جناب صاحبزادہ قاسم نور،ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس
٭ جناب حارث فواد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ائی ایس) (GIS
کمیٹی کے ٹی او آر ((TORsمیں شامل تھا کہ وہ بی یو پی ایوارڈ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر بھی وضابت کیوں کی نشاندہی کرے جی ائی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر شدہ جائیدادوں BUPs کا تجزیہ کرے
یہ معلوم کرے کہ معاوضہ واقعی اصل متاثرین کو دیا جا رہا ہے یا غیر قانونی تعمیرات کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی (FFC)نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کو پیش کر دی ہے۔
جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے سخت کاروائی کرتے ہوئے مند رجہ ذیل قصور وار افسران و ملازمین کو معطل (Suspend)کر دیا ہے۔
جن میں ڈی سی / LACیاسر قیوم،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BUP) محمد وقاص،عرفان ڈوگر تحصیلدار اور عبید اسحاق سب انجینیئر شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے منسٹری اف ہاؤسنگ کو یہ رپورٹ ارسال کر دی ہے
اور کہا ہے کہ ان افسران و ملازمین او ر دیگرکے خلاف ای اینڈ ڈی) (E&Dرولز کے مطابق انکوائری کی جائے۔
جن لوگوں کو بی یو پی کی مد میں غیر قانونی طور پر پیمنٹس کی گئی تھیں۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کی ہدایات پر ان سے ریکوری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں
ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی اصل مالکان کے حقوق کی محافظ ہے اور ان کا مفاد ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا جو افراد بی یو پی) (BUPمعاوضے کے حقیقی حقدار ہیں وہ مطمئن رہیں
کہ نہ صرف ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا بلکہ کرپٹ عناصر کے خلاف آئندہ بھی سخت کروائی کی جائے گی۔بی یو پی کے حقیقی حقدار کو معاوضہ یقینی طور پر ملے گا۔یہ فیصلہ ایف جی ای ایچ اے کے احتساب، شفافیت اور قانون پر عمل درامد کے پختہ عزم کا عملی مظاہرہ ہے تاکہ ہر شہری کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور کسی کی حد تک تلفی نہ ہو۔ مستقبل میں بی یو پی) (BUP ایواڈز کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا