
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں اور دیگر اُمور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں حادثات کا جائزہ لیا گیا،
حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر بھی رپورٹ طلب کی گئی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ خانیوال میں فٹ اوور برج کے واقعے پر رپورٹ جلد جمع کرائی جائے،شاہین آباد کوارری کے بند ہونے کے معاملے کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔
وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ ریل کاپ میں بے ضابطگیوں پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آخری مراحل میں ہے، جس کی سربراہی آئی جی پی آر پی کررہے ہیں۔ بےضابطگیوں میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ذریعے ریل کاپ کیس کی تحقیقات کی تجویز بھی دی گئی ۔وزیر ریلوے نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا ، اجلاس میں دیگر مالی اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق امور بھی زیر غورلائے گئے ۔
وزیر ریلوے نے کارکردگی نہ دکھانے والے عملے کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعامات و تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔
More Stories
چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق سستی رہائش کی فوری ضرورت پر زور دیا اور دنیا بھر کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ امریکی سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال