سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
لاہور میں مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ورلڈ بینک کے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10سالہ منصوبے پر کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیرملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ مانیٹرنگ کرتی ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط