
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں آپریشن کے دوران 14 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارت اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیرِاعظم کا 14دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دتہ خیل آپریشن میں 14دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
More Stories
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم
صحافیوں و میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود و حقوق کے تحفظ کے لیے ایپنک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،گورنر کے پی کے
میں نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ