اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا