اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کہتے ہیں کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے کے افغان حکومت کے بیان پر خوشی کا اظہار بھی کردیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آسکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان نے فتنہ الہندوستان کے خلاف اقدامات اٹھائے تو ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ترکمانستان پاکستان کے ہم آواز ہوگئے، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط