الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کےلیے دائر ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےعمر ایوب کو نوٹس بھجوا دیا گیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمرایوب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کی تھی۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کےتحت دائر کیا گیا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط