مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے تھے۔
لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن کے قائد نواز شریف نے بتایا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔
انھوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، لوگ کام کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز اسحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط