برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے ہیں۔
برطانوی میڈیا نےبتایا کہ مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے۔
رواں سال 14ہزار811 افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، اسی مدت کے دوران برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے، مہاجرین کو روکنے سے متعلق فرانس کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط