محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک رہےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عیدالاضحیٰ پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے اور دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے فضلے اور اوجھڑیاں مین ہول، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے اور منظور شدہ مویشی منڈیوں کے سوا کسی اور جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرنے پر بھی پابندی رہے گی
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش نہیں کی جا سکے گی جبکہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
پنجاب چیئریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط