پاکستان نے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب سے بالاتر ہوکر تمام مذاہب کے شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ترجمان نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر،امتیازی کارروائیوں اور ریاستی مداخلت کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کے لئے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سخت ضرورت ہے،سیاسی اور نظریاتی مقاصد کے لئے مذہبی منافرت کو دانستہ طور پر اکسانا عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام اورہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط