ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبک واقعات میں اضافے پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کو ہوا دینا علاقائی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط