امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے۔
جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین، گورنر، وزیرِاعلیٰ، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شرکت کریں گے۔
جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا اور ارکانِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔
جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس خصوصی جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط