اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے اور شمالی علاقے میں آباد کاری بڑھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے باعث 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے 5 شہیدوں کی لاشیں برآمد کرلی۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط