
بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ 17 اپریل 2025ء کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش کئے تھے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کشمیری نوجوانوں کی جہاد کے نام پر ذہن سازی کرکے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف کو اس مقصد کے لیے غازی شہزاد (ٹی ٹی آرجے کے ) کی معاونت حاصل ہے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدا لرؤف اور غازی شہزاد مل کر شریعت اور جہاد کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف اور غازی شہزاد کے اہداف میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر سرکاری افسران، دفاتر ، عوامی اجتماعات اور اہم دفاعی تنصیبات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ کشمیری نوجوان افغانستان سے تربیت لیکر بھارتی ایجنسیوں کیساتھ ملکر دہشتگردی کر تے ہیں‘ 27 اکتوبر 2024ء کو آزاد جموں و کشمیر میں پولیس چوکی پر کانسٹیبل سجاد کی ٹارگٹ کلنگ میں دہشت گرد زرنوش نسیم، اسامہ اسلم اور الفت علی اس واردات میں ملوث پائے گئے۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ افراد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے ہیں دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد کے اشارے پر دہشتگردی میں ملوث تھے، فتنہ الخوارج آزاد جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی ایک نئی مہم شروع کرنے کا خواہاں ہے۔
سخت سکیورٹی کے باعث خوارج زرنوش نسیم ، الفت علی اور جبران کسی بھی ہدف کو ٹارگٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، گزشتہ چند ماہ سے خارجی زرنوش نسیم اور اس کے ساتھی افغانستان میں موجود دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزادہ سے رابطے میں رہے۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ 28 مئی 2025 کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ خارجی زر نوش نسیم اور اس کا گروہ علاقے حسین کوٹ میں موجود ہیں، اس اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے سکیورٹی اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کردیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تمام چاروں دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا، اس آپریشن کے دوران پولیس کے دو جوان شہید اور پانچ شدید زخمی بھی ہوئے، یہ کامیاب آپریشن آزاد جموں کشمیر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت ، ہم آہنگی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک اہم دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کیا بلکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا کر علاقے میں امن کو برقرار رکھا۔
More Stories
جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا: یوسف رضا گیلانی
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا
جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا، شیری رحمان