سعودی عرب کا گرفتار ایرانی عالمِ دین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو اب اپنے وطن واپسی کے سفر پر ہیں۔

خیال رہے کہ حج کرنے کی نیت سے سعودی عرب آنے والے ایرانی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان سعودی حکومت اور بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کی اصلاح پسند پالیسیوں پر تنقید کر رہے تھے۔

اگرچہ سعودی عرب نے ایرانی اسکالر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی تاہم ایران نے اس معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

ایرانی عالم دین کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام ان کا استقبال کریں گے

About The Author