فضاؤں میں حکمرانی کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں ;نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو تباہ کردیا جس پر پہلی بار فرانسیسی فوج نے بیان دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے لیے بھارت سے براہ راست معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان فرانسیسی فوج کا کہنا تھا کہ لڑائی میں بہت سے طیاروں نے حصہ لیا تھا۔ اس لیے بہت سے پہلوؤں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہشں مند ہے۔ اگر واقعی رافیل طیارے مار گرائے تو یہ دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت میں مسجد کی شہادت اور معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر پاک فضائیہ نے جواباً بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے۔
شروع میں بھارت اس عبرتناک شکست اور ہزیمت انگیز نقصان پر انکاری رہا لیکن ایک پریس بریفنگ میں بریفنگ میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے نے ڈھکے چھپے لفظوں اعتراف کرلیا تھا۔
انھوں نے کہا تھا کہ جنگ کے دوران نقصانات ہوتے رہتے ہیں لیکن میں اس کی تفصیلات بتاکر حریف کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتا ہوں۔
یاد رہے بھارت نے فرانس سے جدید 36 رافیل طیارے خریدے تھے جن میں سے 3 پاکستان نے حالیہ جنگ میں تباہ کردیے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط